Listen

Description

وزیراعظم انور کاکڑ چند دنوں سے مسلسل مسجد اقصیٰ اور اس کے مبارک اطراف پر سودا بازی، جسے دو ریاستی حل کے نام کے پیچھے چھپایا جاتا ہے، کی وکالت کر رہے ہیں۔ مسلمانوں نے اپنی پوری تقریباً ڈیڑھ ہزار سال کی تاریخ میں اس مقدس زمین پر سودا بازی نہیں کی۔ اسے عمر رض نے حاصل کیا، اس کو صلیبیوں کے ہاتھوں کھونے کے بعد صلاح الدین ایوبی نے اسے دوبارہ حاصل کیا اور پچھلی صدی میں خلیفہ سلطان عبد الحمید دوم نے اسے محفوظ بنایا۔ تو تمہاری کیا حیثیت ہے کہ تم مسلمانوں کے قبلہ اول کے سوداگر بنو؟