تم اب چاندنی کی بات کرتے ہو
کیسی حیرانی کی بات کرتے ہو
وہ جاتے ہوئے اُجالے بھی لے گیا
تم پھر روشنی کی بات کرتے ہو
منزل کا نشاں دکھائی نہ دے
ادھوری کہانی کی بات کرتے ہو
پُرنم ہیں درد کو پا کر آنکھیں
تم کس ویرانی کی بات کرتے ہو
اتنے غم کے عوض ملی یہ راحت
کس کامرانی کی بات کرتے ہو
چلے جانا ہے دنیا کو چھوڑ کر تو
کیوں بے ایمانی کی بات کرتے ہو
ہنسنا نہیں ہے کبھی تمہیں عؔین
کیوں شادمانی کی بات کرتے ہو
شاعر : عبیدالرحمن طاہر
آواز : معیز رحمان
#urdusadpoetry #urdupoetrycollection #UrduAwaz #Writingkhiyalat #Musafir #MR