Listen

Description


فیض احمد فیض کتابوں کے آئنے میں

کتابیں جو میں نے پڑھیں کے سلسلے میں محمود احمد صاحب جائزہ لے رہے ہیں مختلف ادیبوں شاعروں اور سیاست دانوں کی شخصیت کا ان کتابوں کی روشنی میں جو ان لوگوں نے لکھیں یا ان کے بارے میں لکھی گئی ہیں
محمود صاحب پہلے شیرباز خان مزاری صاحب اور شورش کاشمیری کی شخصیت کا ۔ اب وہ جائزہ لے رہے ہیں فیض احمد فیض کی زندگی کا ان کے فن کا اور ان کے کردار کے کئی مخفی پہلوؤں کا جس کا تذکرہ لوگوں نے اپنی کتابوں میں کیا ہے
آج یہ اس سلسلے کی پہلی قسط ہے جس میں محمود صاحب نے فیض صاحب کی کتاب دست تہہ سنگ کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح وہ کالج کی زندگی ہی سب ترقی پسند تحریک سے وابستہ ہو گئے تھے
محمود صاحب نے بتایا کہ فیض صاحب گانے والیوں میں اتنے مقبول تھے کہ اکثر ان سے مشاعروں میں درخواست ہوتی تھی کہ آپ اپنی فلاں گانے والی کی فلاں غزل سنا دیں ۔
اس قسط میں محمود صاحب نے فیض صاحب کے شادی سے قبل اور شادی کے بعد کے رومان اور معاشقوں کا بھی ذکر کیا ہے