Listen

Description

"دروازے کی گھنٹی بجی" اس سلسلے کا  آج دسواں اور ہمیشہ کی طرح  بالکل سچا واقعہ پیش خدمت ہے جس کا عنوان  ہے  "ڈاکڑ صاحب نے کہا  کہ آپ تو میری ماں کی جگہ ہیں"

اس قصے کی خاص بات یہ ہے کہ اس قصے کہ اندر ایک اور بالکل سچے قصے کا ذکر ہے جس کا تعلق ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی ذات سے ہے جب وہ ستر کی دہائی میں  سول اسپتال میں ملازمت کیا  کرتے تھے  ایک مریض کے انتقال پر انہی کتنا صدمہ ہوا اور مرحوم مریض کی والدہ کو انہوں نے کیا حیرتناک پیش کش کی تھی ۔ اس ضمنی قصے میں سنیئے گا اس میں  میں نے کرداروں کے نام نہیں بدلے ہیں کیونکہ وہ سب میرے قریبی عزیز تھے اور سب  اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں  میں  آج کی قسط  میں ایک ایسی  80  سالہ بزرگ خاتون کا قصہ بیان کروں گا جنہیں اپنے  شوہر کے آپریشن کے سلسلے میں  صرف بیہوشی کے ڈاکٹر کی فیس چاہیئے تھی ۔ انہوں نے دوا وغیرہ کے ضمن میں  مزید کوئی رقم لینے سے اس لیئے منع کردیاک کہ باقی سب انتظام ہوچکا تھا اسپتال والوں نے اپنے  بل میں بہت کمی کر دی تھی اور ڈاکٹر تو تھے ہی اتنے اچھے انہوں نے یہ کہہ کر فیس لینے سے منع کردیا کہ آپ تو میری ماں کی جگہہ ہیں ۔ پھر اس قصے کا ڈراپ سین کیا ہوا یہ آپ کو  آخر میں معلوم ہوگا ۔

  آئیے یہ دلچسپ قصہ  سنتے ہیں کہ  " ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ آپ تو میری ماں کہ جگہہ ہییں "