Listen

Description

دروازے کی گھنٹی بجی کے سلسلے میں  ایک نیا واقعہ پیش خدمت  ہے ” کیونکہ میت کو نواب شاہ لے جانا تھا”  یہ قصہ بھی بالکل سچا ہے صرف کرداروں کے نام بدل دیئے گئے ہیں یہ قصہ ہے مولوی محمد مسکین کا جنہوں نےپہلی بار اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں مجھ سے  کچھ مدد لی پھر  انہوں نے میرے گھر کا راستہ ہی دیکھ لیا  تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد وہ کسی کو پکڑ کر میرے پاس  لے آتے تھے اسے مالی  مدد دلوانے کے لیئے۔  میرا آخری بار جب ان سے رابطہ ہوا تو وہ اپنے مرحوم بھائی کی میت کو سول اسپتال سے  اپنے  آبائی گھر نواب شاہ لے  جانا چاہتے تھے اور مجھ سے ایمبولنس کے انتظام میں مدد لینے  آئے تھے ۔ اس کے بعد ایمولنس کی اس کہانی میں کئی  موڑ آئے اور بالآخر مولوی  محمد مسکین نے میرا پیچھا  ہمیشہ کے لیئے چھوڑ دیا ۔   ایسا کیا ہوا تھا آئیے سنتے ہیں  ۔