سچی کہانیاں-دروازے کی گھنٹی بجی کے سلسلے میں پیش خدمت ہے ایک اور سچا واقعہ "بہوئیں بچہ پیدا کرنے کی مشین نہیں"
دروازے کی گھنٹی بجائی میرے اسکول فیلو سعادت نے جس کے ساتھ میرا بہت اچھا بچپن گزارا تھا ہم اپنے ماضی میں کھو گئے اور مشترکہ دوستوں کو یاد کرنے لگے ۔ اسی دوران نذیر کا ذکر نکل آیا مجھے بہت افسوس ہوا یہ جان کر کہ بچپن کا ہنس مکھ اور کھلنڈرا لڑکا نذیر کئی سالوں سے شدید ڈیپریشن کا شکار ہے نذیر کے ساتھ حادثہ صرف یہی نہیں ہوا کہ ماں کے کہنے میں آکر اس نے اولاد کی خاطر یکے بعد دیگرے اپنی دو بیویوں کو طلاق دلوائی جس میں پہلی اس کا اپنا پیار تھی اور دوسری اس کی ماں کا انتخاب ۔ اصل حادثہ کچھ اور ہی ہوا تھا جو اولاد ہی سے جڑا تھا وہ کیا حادثہ تھا آئیے سنتے ہیں