Listen

Description

ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی "  میں  پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "وہ پھر لوٹ کر آگیا جس کی میں کی میں نے فیس بھری تھی۔" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے  تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں  البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں ۔ میں باہر نکلا تو ایک نوعمر لڑکا کھڑا تھا مجھے دیکھ کر پوچھنے لگا کہ سر آپ نے مجھے پہچانا میں اسے نہیں پہچان پا رہا تھا کیونکہ وہ عمر کے جس دور میں تھا اس میں لڑکوں کے چہرے کی شگفتگی شیو کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے اور آواز بھی خاصی بھاری ہوجاتی ہے۔ میرے پوچھنے پر اس نے مجھے یاد دلایا کہ اس سے میری پہلی ملاقات کب ہوئی تھی اور اب وہ مجھے کیا چیز دینے آیا تھا۔ آئیے سنتے ہیں۔