پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے نواحی علاقے میں قائم سرکاری اسکول کے پرنسپل محمد سعید کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 سے زائد بچوں کی زندگیوں کو بچا لیا ہے، اُدھر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صحت کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے، جس میں پہلی بار موٹر سائیکل پر سوار خواتین ریسکیو اہلکار، اب مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر ابتدائی طبی امداد فراہم کریں گی۔